پشاور ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو حیات آباد میڈیکل کمپیکس کا دورہ کیا ہے۔وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال اور اس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپیکس کے دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر مملکت شہریار …
وزیر اعظم عمران خان نے حیات آباد میڈیکل کمپیکس پشاور کا دورہ کیا،خیبر پخونخوا میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال اور اس کی روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
پشاور ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو حیات آباد میڈیکل کمپیکس کا دورہ کیا ہے۔وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال اور اس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپیکس کے دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر مملکت شہریار آفریدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان اورصوبائی وزیرصحت وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم کو صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالہ سے صورتحال اور اس کی روک تھام کے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔








