چھوٹے سیکٹرکھولنے سے بہت سے لوگوں کا روزگاربحال ہوگا،حماد اظہر

59

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوارحماد اظہر نے کہا ہے کہ چھوٹے سیکٹرکھولنے سے بہت سے لوگوں کا روزگاربحال ہوگا، حکومت کو تمام صنعتوں کی مشکلات کااحساس ہے، ہماری کوشش ہے اشیائے خورونوش کی فراہمی جاری رہے، پورے ملک میں میڈیکل اسٹورزکھلے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی ترسیل کہیں نہیں روکی جائے گی، پہلے مرحلے میں بیروزگار غریب طبقے کی مدد کریں گے، دوسرے مرحلے میں چھوٹی صنعتوں کودوبارہ پاؤں پر کھڑاکریں گے، روزمرہ اشیاء کی صنعتیں ایس اوپیز کے تحت کھولی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کر نے والی انڈسٹری بند کی جائے گی، ڈیٹا بیس کے ذریعے لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کے ساتھ بہت سی صنعتیں منسلک ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ صوبوں کے اتفاق رائے سے کچھ صنعتیں کھولی ہیں، سندھ کے تحفظات دور کریں گے، 14 اپریل کو تعمیراتی صنعت کوکام کرنے کا عندیہ دیا ہے، ہم اپنا ٹیسٹنگ کا نظام بڑھا رہے ہیں۔