آن لائن لرننگ تعلیم کا ایک مو ثر ذریعہ ہے،کووڈ ۔19 کے باعث تعلیمی اداروںکی بند کرنا حکومت کا ایک جرات مندانہ فیصلہ تھا،شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ آن لائن لرننگ تعلیم کا ایک مو ثر ذریعہ ہے اور کووڈ ۔19 کے باعث تعلیمی اداروںکی بند کرنا حکومت کا ایک جرات مندانہ فیصلہ تھا۔ بد ھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن کے اشتراک …

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ آن لائن لرننگ تعلیم کا ایک مو ثر ذریعہ ہے اور کووڈ ۔19 کے باعث تعلیمی اداروںکی بند کرنا حکومت کا ایک جرات مندانہ فیصلہ تھا۔ بد ھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن کے اشتراک سے اُن طلباء کے لئے تعلیمی پروگرام شروع کیا ہے جو کورونا وائرس کے پھیلائو کے سبب گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیلی سکولنگ طلباء کو گھروں پر تعلیم مہیا کرنے کے لئے ٹیلی وژن پر خواندگی پروگرام شروع کرنے کا ایک بڑا اقدام ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے یونیورسٹیوں کو ہدایت کی تھی کہ آن لائن کلاسز کا آغاز کیا جائے تاہم تکینیکی ایشوز اور ملک کے بعض علاقوں میں انٹر نیٹ کی عدم دستیابی کے باعث یہ پلان کامیاب نہ ہوسکا۔