، قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی یوتھ پیس ٹاک آرگنائزیشن کے صدر حماد خان کاکڑ سے گفتگو

کوئٹہ۔ 16اپریل( اے پی پی )قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنا قابل تحسین امر ہے، پاکستان وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلم امہ کے اتحاد و اتفاق کے لئے سنجیدگی سے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے‘ …

کوئٹہ۔ 16اپریل( اے پی پی )قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنا قابل تحسین امر ہے، پاکستان وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلم امہ کے اتحاد و اتفاق کے لئے سنجیدگی سے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے‘ مسئلہ کشمیر پر مسلم دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے وزیراعظم عمران خان کے موقف کو ہر پلیٹ فارم پر پزیرائی بخشی ہے‘ یو تھ پیس ٹاک آرگنائزیشن کی جانب سے اسلام آباد میں انٹرنیشنل گرینڈ یوتھ کانفرنس کے انعقاد کے یقینا دوررس نتائج برآمد ہونگے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر یوتھ پیس ٹاک آرگنائزیشن کے صدر حماد خان کاکڑ کی سربراہی میں نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حماد خان کاکڑ نے یوتھ پیس ٹاک آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر نے کے سلسلے میں کی جانے والے اقدامات سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کر تے ہو ئے کہا کہ یوتھ پیس ٹاک آرگنائزیشن نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور انڈیا کے دیگر علاقوں میں مسلمانوں کے خلاف انڈیا کی ظالم افواج و دیگر ریاستی اداروں کی جانب سے جاری بربریت کو عالمی سطح پر اجاگر کر رہی ہے۔ حماد خان کاکڑ نے کہا کہ یوتھ پیس ٹاک آرگنائزیشن مسلم امہ کو درپیش مسائل پر غور و غوض کیلئے اسلام آباد میں انٹرنیشنل گرینڈ یوتھ کانفرنس کا انعقاد کریں گی۔جس پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے یوتھ پیس ٹاک آرگنائزیشن کی جانب سے پاکستان کے سوفٹ امیج کو عالمی سطح پر پیش کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے یوتھ پیس ٹاک آرگنائزیشن کے وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہماری امیدوں کا مرکز اور روشن مستقبل ہیں، جن کی قائدانہ صلاحیتوں کا پاکستان تحریک انصاف معترف ہیں اوروزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان پروگرام کے آغاز کے ساتھ ہر موقع پر نوجوان نسل کو پزیرائی دی ہے۔

مزید خبریں