وزیر اعظم عمران خان کی اپنے عراقی ہم منصب مصطفٰے الکاظمیکو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عراقی ہم منصب مصطفٰے الکاظمی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عراقی وزیر اعظم مصطفٰے الکاظمی کی زیر قیادت میں عراق میں اصلاحات ، قومی اتحاد اور ترقی کے …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عراقی ہم منصب مصطفٰے الکاظمی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عراقی وزیر اعظم مصطفٰے الکاظمی کی زیر قیادت میں عراق میں اصلاحات ، قومی اتحاد اور ترقی کے اہداف کے حصول میں مزید پیشرفت ہوگی۔ پاکستان اور عراق کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے وزیر اعظم مصطفٰے الکاظمی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔