سرینگر ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑ ی میں نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز صبح سویرے بھارتی فوج کے 12بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیاجس میں 17 فوجی ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے میں چارحملہ آور بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈےا سروس کے مطابق حملہ اتنا شدید تھا کہ بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع …
مقبوضہ کشمیر، نامعلوم مسلح افراد کا بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ 17 فوجی ہلاک ، متعددزخمی ، چارحملہ آور جاں بحق

مزید خبریں
سرینگر ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑ ی میں نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز صبح سویرے بھارتی فوج کے 12بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیاجس میں 17 فوجی ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے میں چارحملہ آور بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈےا سروس کے مطابق حملہ اتنا شدید تھا کہ بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا جس کی وجہ سے17فوجی موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرینگر کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔








