گورنرسندھ عمران اسماعیل کا پی آئی اے کا طیارہ حادثہ پر گہرے افسوس اور دکھ کااظہار

کراچی۔22 مئی(اے پی پی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی ایئر پورٹ کے قریب پی آئی اے کا طیارہ گرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے چیئر مین پی آئی اے کو ٹیلی فون کر کے حادثہ کی رپورٹ طلب کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ گورنر سندھ نے طیارہ حادثہ کے متاثرین کا خیال رکھنے کے لئے وزیر اعظم …

کراچی۔22 مئی(اے پی پی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی ایئر پورٹ کے قریب پی آئی اے کا طیارہ گرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے چیئر مین پی آئی اے کو ٹیلی فون کر کے حادثہ کی رپورٹ طلب کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ گورنر سندھ نے طیارہ حادثہ کے متاثرین کا خیال رکھنے کے لئے وزیر اعظم کے احکامات بھی پہنچائے،انہون نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے طیارہ حادثہ میں میں تباہ ہونے والے مکانات میں رہائش پذیر افراد کو ہوٹلز میں متبادل رہائش فراہم کرنے اور پی آئی اے کو متاثرہ افراد کی فوری طور پر دیکھ بھال کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں