سڈنی ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا کی سب سے بڑی بندرگاہ میلبورن 9.7 ارب آسٹریلوی ڈالر کے عوض 50 سالہ لیز پر دے دی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بندر گاہ آسٹریلوی کمپنی کی سربراہی میں قائم کنسورشیم نے لیز پر حاصل کی جس میں دوسرے بڑے ہول سیل فنڈ مینیجر کوئین انویسٹمنٹ کارپوریشن اور کثیر القومی فرم گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بندرگاہ کی …
آسٹریلیا، میلبورن بندرگاہ 9.7 ارب ڈالر میں 50 سال کیلئے لیز پر دے دی گئی

مزید خبریں
سڈنی ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا کی سب سے بڑی بندرگاہ میلبورن 9.7 ارب آسٹریلوی ڈالر کے عوض 50 سالہ لیز پر دے دی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بندر گاہ آسٹریلوی کمپنی کی سربراہی میں قائم کنسورشیم نے لیز پر حاصل کی جس میں دوسرے بڑے ہول سیل فنڈ مینیجر کوئین انویسٹمنٹ کارپوریشن اور کثیر القومی فرم گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بندرگاہ کی بولی حکومت کی توقع سے کہیں زیادہ لگائی گئی۔حکومت کا اندازہ تھا کہ اس کی بولی 6 ارب آسٹریلوی ڈالر تک لگے گی تاہم اس سے حاصل ہونے والی آمدنی 9.7 ارب آسٹریلوی ڈالر (7.3 امریکی ڈالر )رہی۔حکومت کا کہنا ہے کہ توقع سے زیادہ بولی بندرگاہ کی ساکھ کا اعتراف ہے۔








