اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں مزید کمی ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولن کی مقدار 301 سے کم ہو کر 197 فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اس دوران فضا میں مختلف درختوں اور پودوں کے پولن کی مقدار کا تناسب بدستور بلند سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق اسلام آباد …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولن کی مقدار 301 سے کم ہو کر 197 فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اس دوران فضا میں مختلف درختوں اور پودوں کے پولن کی مقدار کا تناسب بدستور بلند سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں فضا میں سب سے زیادہ مقدار جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی تھی جو 120 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 4 اور فنجائی کی مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 48 فی مکعب میٹر رہی۔ دریں اثناء ماہرین کے مطابق الرجی کے شکار افراد کو پولن کی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔