وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدام اسد عمرکی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایات دیں ہیں کہ کوویڈ19 سے بچاﺅ کے لئے بنائے گئی ایس او پیز اور گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کے لئے مارکیٹ ایسوسی ایشنز کو اپنے ساتھ شامل کیا جائے۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں اعلی سطحی اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایات دیں ہیں کہ کوویڈ19 سے بچاﺅ کے لئے بنائے گئی ایس او پیز اور گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کے لئے مارکیٹ ایسوسی ایشنز کو اپنے ساتھ شامل کیا جائے۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں اعلی سطحی اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدام اسد عمرکی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ دکانداروں کو چاہئے ”نو ماسک ، نو سروس“ کی پالیسی کو سختی سے نافذ کریں۔ اسد عمر نے این سی او سی کو ہدایت کی کہ وہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کو سختی سے نافذ کرتے ہوئے لاک ڈاو¿ن کو کم کرنے کے منصوبے پر توجہ دیں۔ فورم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت سزا دیئے جانے کی تجویز پیش کی۔ واضح رہے کہ این سی او سی کوویڈ 19 پر ایک طویل اور قلیل مدتی حکمت عملی وضع کرنے کے لئے کام کر رہا ہے جس کا عنوان ہے ” وبائی مرض کے ساتھ زندگی“ ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے حکومت کو کوویڈ19 پر قابو پانے کے اقدامات کو اجاگر کرنے کے لئے ایک بھرپور عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں اس کی کامیابیوں کی نشاندہی کی۔ اس مہم میں کوویڈ19کے حوالے سے لوگوں کے طرز عمل میں تبدیلی کو یقینی بنانے پر توجہ دی جانی چاہئے اور اس بات پر بھی روشنی ڈالی جائے کہ حکومت کا بنیادی مقصد لوگوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنا ہے۔ملک بھر کی ہسپتالوں میں وینٹیلیٹروں کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسد عمر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ افراد کی معلومات کے لئے بستروں اور دیگر متعلقہ سہولیات کی دستیابی کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کریں۔ فورم کو بتایا گیا کہ ریسورس مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) یکم جون سے ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا۔ اس سسٹم کے تحت ، ہسپتال اپنے پاس دستیاب مقامی وسائل ، کل داخل مریضوں ، داخلے سے انکاری ، بیڈوں اور وینٹیلیٹروں کی تعداد کے ساتھ ساتھ انہیں فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کی تفصیلات بھی شامل ہوگی۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزارت صحت اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے سرکاری شعبے کے ہسپتالوں کے ریٹائرڈ ڈاکٹروں ، ینگ ڈاکٹرز ، لاﺅس جاب پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور آخری سال کے میڈیکل طلبا کو متحرک کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ واک ان انٹرویوز کے ذریعے نئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی بھرتی کی جائے گی۔ فورم کو آگاہ کیا گیا کہ صوبوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 جون تک اپنے اپنے علاقوں میں کمیونٹی کو متحرک کریں اور کال سینٹر قائم کریں۔ فورم کو بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں سمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کرنے پر اتفاق نہیں کر رہی ہیں۔ اجلاس میں وزیر داخلہ بریگیڈ (ر) سید اعجاز احمد شاہ ، وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام ، وزیر برائے معاشی امور مخدوم خسرو بختیار ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اجلاس میں شرکت کی۔