قومی اسمبلی کے سپیکرو ڈپٹی سپیکرکا رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرو ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے جے یو آئی کے رہنما رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ منیر خان اورکزئی کی وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا۔ منیر خان اورکزئی ایک مدبر …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرو ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے جے یو آئی کے رہنما رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ منیر خان اورکزئی کی وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا۔ منیر خان اورکزئی ایک مدبر اور اعلی ظرف کے حامل سیاسی رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا، مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطاءفرمائے۔