اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیپرا، وفاقی سیکرٹری نجکاری اور دیگر حکام نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاور پلانٹس کے مالیاتی مشیروں کے کنسورشیم …
وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کے امور کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیپرا، وفاقی سیکرٹری نجکاری اور دیگر حکام نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاور پلانٹس کے مالیاتی مشیروں کے کنسورشیم کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔ مزید برآں محمد میاں سومرو کو پاور پلانٹس کے ممکنہ بڈرز کے ساتھ مختلف معاملات بشمول سیل پرچیز ایگریمنٹ سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ پاور پلانٹس کے ٹیرف سے متعلق حتمی میٹنگ 6 جون کو متوقع ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد نجکاری کے معاملات مستعدی سے سرانجام دیئے جائیں اور مختلف اداروں کی نجکاری کے عمل کو طے شدہ نظام الاوقات کے تحت یقینی بنایا جائے۔








