کورونا وائرس سے متاثر رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی انتقال کر گئے

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق منیر خان اوکرزئی کو رات گئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ منیر خان اورکزئی کا 24 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ضلع کرم میں ادا کی جائے گی۔