سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر برائے خوراک پنجاب عبدالعلیم اور صوبائی وزیر برائے خوراک خیبر پختونخواہ قلندر خان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر برائے خوراک پنجاب عبدالعلیم اور وزیر برائے خوراک خیبر پختونخواہ قلندر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی سیکرٹری خوراک پنجاب اور صوبائی سیکرٹری خوراک خیبر پختونخواہ اور ممبر ایس ایم بی آر خیبر پختونخواہ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخواہ کو ضروریات کے مطابق گندم کی فراہمی اور ملک میں زرعی شعبے کی …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر برائے خوراک پنجاب عبدالعلیم اور وزیر برائے خوراک خیبر پختونخواہ قلندر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی سیکرٹری خوراک پنجاب اور صوبائی سیکرٹری خوراک خیبر پختونخواہ اور ممبر ایس ایم بی آر خیبر پختونخواہ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخواہ کو ضروریات کے مطابق گندم کی فراہمی اور ملک میں زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خیبرپخوتنخواہ میں گندم کی پیداوار اس کی ضروریات سے کم ہے صوبے کی ضروریات کے مطابق گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات ا±ٹھائے جائیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر برائے خوراک خیبر پختونخواہ کو صوبے میں گندم کی خریداری کے اہداف بروقت مکمل کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں غذائی اجناس کی بلا تعطل فراہمی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس شعبے کی ترقی کے لیے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کو حل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے پارلیمانی سطح پر زراعت کی ترقی کے لیے ا±ٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لیے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات تشکیل دی گئی ہے جو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتیں کو زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے مربوط پالیسی وضع کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو تجاویز دینے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں زراعت کے شعبے کو جدید سائنسی خطوط پر اسطوار کرنے کے لیے اقدامات ا±ٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بعص حصوں میں ٹڈی دل کے حملے ایک لمحہ فکریہ ہے اور اس سے ملک میں فصلوں کوخطرا ت لاحق ہیں۔ انہوں نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراءنے زراعت کی ترقی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کی گہری دلچسپی کو سراہا۔ صوبائی وزیر برائے خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور گندم کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے سپیکر کو یقین دلایا کہ خیبرپختونخواہ سمیت دیگر صوبوں کو ضررویات کے مطابق گندم کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ وزیر خوراک برائے خیبر پختونخواہ قلندر خان نے سپیکر کو کے پی کے میں موجود گندم کے ذخائر کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی عوام کی ضروریات کے مطابق گندم کی بروقت خریداری کے لیے ہر ممکن اقدامات ا±ٹھائے جائیں گے۔