کراچی۔ 2 جون (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سینٹائزر اور ماسک کورونا وائرس کا علاج نہیں بلکہ اس کو احتیاط کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور یہ وائرس سے بچاﺅ کے لئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں منگل کو سندھ اسمبلی کو تحفے میں دیے گئے سینٹائزر گیٹ کی تنصیب کے موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا سندھ اسمبلی کو سینٹائزر گیٹ کا تحفہ ، سلیم مانڈوی والا نے گیٹ کا افتتاح کیا

مزید خبریں
کراچی۔ 2 جون (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سینٹائزر اور ماسک کورونا وائرس کا علاج نہیں بلکہ اس کو احتیاط کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور یہ وائرس سے بچاﺅ کے لئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں منگل کو سندھ اسمبلی کو تحفے میں دیے گئے سینٹائزر گیٹ کی تنصیب کے موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آج سندھ اسمبلی جو سینٹائزر گیٹ تنصیب کیا ہے ، اس طرز کا گیٹ ہم نے پارلیمٹ میں بھی لگایا ہے ۔ انہوں کہا کہ کے گھروں اور دفاتر میں ہاتھوں کو صاف کرنے کے لئے جو سینٹائزر ہم استعمال کرتے ہیں یہ گیٹ اس سے مختلف نہیں بس یہ پورے جسم کو سینٹائزر کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس گیٹ کی تنصیب پر مجھے خوشی ہے ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینٹر سلیم مانڈی والا نے سندھ اسمبلی کو سینٹائزر گٹ کا تحفہ دیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے اراکین سندھ اسمبلی ، اسمبلی کا اسٹاف اور صحافی مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے سندھ اسمبلی کے اراکین سمیت یہاں ملازمین کی بھی زندگیاں عزیز ہیں، سب کے ٹیسٹ کرائے ہیں جن کے ٹیسٹ منفی ہوں گے ان کو اجازت ہوگی اور جن کے رزلٹ مثبت آئیں گے ان کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہے ، اسمبلی اجلاس کے لئے ایس او پیز بنائے ہیں اور اس ایس اوپیز کے مطابق اسمبلی چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری انسانیت کی فکر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کے حامل افراد کو نکالنا چاہئے ،اور جعلی ڈومیسائل بنانے پر متعلقہ حکام کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔








