یمن میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وقت بہت کم ہے،انتونیو گوتریس

نیویارک ۔ 3 جون (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وقت بہت کم ہے۔ یمن میں جاری خانہ جنگی نے پہلے ہی وہاں دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران پیدا کیا ہوا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوترس نے ایک ورچوئل کانفرنس میں بتایا کہ یمن کے دوسرے بڑے شہر …

نیویارک ۔ 3 جون (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وقت بہت کم ہے۔ یمن میں جاری خانہ جنگی نے پہلے ہی وہاں دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران پیدا کیا ہوا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوترس نے ایک ورچوئل کانفرنس میں بتایا کہ یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن سے آنے والی رپورٹس کے مطابق وہاں کووڈ19 کی وجہ سے شرح اموات دنیا کی سب سے زیادہ شرح اموات میں سے ہیں۔یمن کے آدھے سے زیادہ صحت کے مراکز بیکار پڑے ہیں۔ وہاں ٹیسٹنگ کی چیزوں، آکسیجن، ایمبولینسز اور محفوظ آلات کی کمی ہے۔ متاثرین میں سے اکثر ہیلتھ ورکرز بھی ہیں اور 50 فیصد آبادی کی پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے ۔