کراچی ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 51.04 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40414.72 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں41 ارب 19 کروڑ 85 لاکھ 47 ہزار 282 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 56 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 254 روپے کی …
کے ایس ای 100 انڈیکس 51.04 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40414.72 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 51.04 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40414.72 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں41 ارب 19 کروڑ 85 لاکھ 47 ہزار 282 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 56 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 254 روپے کی تیزی رونماءہوئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 63 لاکھ 27 ہزار 830 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 51.04 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40414.72 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 32.12 پوائنٹس کی کمی سے 22521.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔








