ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان

سنگاپور ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان رہا۔ سنگاپور میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 102.27 ین فی ڈالر سے کم ہو کر 102.05 ین فی ڈالر ہو گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ 1.1156 ڈالر فی یورو سے …

سنگاپور ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان رہا۔ سنگاپور میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 102.27 ین فی ڈالر سے کم ہو کر 102.05 ین فی ڈالر ہو گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ 1.1156 ڈالر فی یورو سے بڑھ کر 1.1168 ڈالر فی یورو رہی تاہم ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی ہوئی اور یورو کی شرح تبادلہ 114.09 ین فی یورو سے کم ہو کر 113.96 ین فی یورو ہو گئی۔ ٹوکیو تجارتی منڈی عام تعطیل کے باعث بند رہی۔

Leave a Reply