ویلنگٹن ۔ 25 جون (اے پی پی)نیوزی لینڈ کے سیاحتی جزیرہ کے قریبی علاقوں میں 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو ملفورڈ سائونڈ کے جنوب میں سائوتھ آئی لینڈ کے علاقوں ڈونی ڈین، واناکا اور کوئنز ٹائون میں محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز سائوتھ آئی لینڈ کے …
نیوزی لینڈ کے سیاحتی جزیرہ کے قریب 6 درجے شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
ویلنگٹن ۔ 25 جون (اے پی پی)نیوزی لینڈ کے سیاحتی جزیرہ کے قریبی علاقوں میں 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو ملفورڈ سائونڈ کے جنوب میں سائوتھ آئی لینڈ کے علاقوں ڈونی ڈین، واناکا اور کوئنز ٹائون میں محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز سائوتھ آئی لینڈ کے علاقہ ملفورڈ سائونڈ کے جنوب میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پرسطح زمین سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔مقامی افراد کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک پارک میں کھڑی کاریں لڑھکنے لگیں۔ زلزلے کے کچھ دیر بعد ریکٹر سکیل پر 4.2 درجے شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا۔








