واشنگٹن ۔ 25 جون (اے پی پی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، مختلف ممالک میں اس مہلک وائرس سے اب تک 4 لاکھ84 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 24,62,554 تک پہنچ گئی ہے، ملک میں کورونا کے ایکٹو مریضوں …
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 27 ہزار سے بڑھ گئی، مجموعی اموات 4 لاکھ84 ہزار، امریکہ میں متاثرہ افراد24,62,554 ، اٹلی میں 34,644 اموات

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 25 جون (اے پی پی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، مختلف ممالک میں اس مہلک وائرس سے اب تک 4 لاکھ84 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 24,62,554 تک پہنچ گئی ہے، ملک میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 12,97,668ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک1,24,281ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ 24 لاکھ62 ہزار متاثرین کے ساتھ سرفہرست ہے، امریکہ کے بعد برازیل متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں بالترتیب 11 لاکھ 92 ہزار اور 6لاکھ 7 ہزار متاثرین موجود ہیں۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں متاثرین کی تعداد24,62,554 ہے۔ برازیل متاثرین اور ہلاکتوںکی تعداد کے اعتبار سے دوسرے بڑا ملک ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک کورونا وائرس سے 9,527,765 افراد متاثر اور 484,972 ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 3,867,378ہے۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 1192474ہے۔ حکام کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک53,874 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے فعال مریضوںکی تعداد 488692 ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ کے بعد برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں وائرس سے اب تک 1,24,281 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ وائرس کے ایکٹومریضوںکی تعداد 12,97,668ہے۔ادھر روس میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8,513 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد6,06,881 ہے۔ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں 14,907 ہلاکتیںہوچکی ہیں۔ اٹلی بھی کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں اب تک 34,644 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔








