راولپنڈی ۔ 25 جون (اے پی پی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا 14 یوم راولپنڈی کے کے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، گھر منتقل ہو جائیں گے۔ ہسپتال سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا خاص طور سے شکر گزار ہوں جو میرے علاج سے متعلق پوچھتے رہے۔ انہوں نے کہا …
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 25 جون (اے پی پی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا 14 یوم راولپنڈی کے کے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، گھر منتقل ہو جائیں گے۔ ہسپتال سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا خاص طور سے شکر گزار ہوں جو میرے علاج سے متعلق پوچھتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے گھر منتقل ہورہا ہوں، پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری صحتیابی کے لئے دعائیں کرتے رہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد 8 جون کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سیلف کوارنٹین میں رہے اور علاج کے لئے راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میںزیر علاج رہے۔ 24 جون کو ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا ہے۔








