وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے پشاور میں پولیس تشدد کانوٹس لے لیا تھا، کسی کو کسی انسان کی بے عزتی کی اجازت نہیں، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کسی انسان کی بے عزتی کی اجازت کسی کو نہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ پشاور میں پولیس تشدد کا گزشتہ روز ہی وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا تھا۔ اس معاملہ کو کافی حد تک حل کر لیا گیا ہے۔ ایسا کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کسی انسان کی بے عزتی کی اجازت کسی کو نہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ پشاور میں پولیس تشدد کا گزشتہ روز ہی وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا تھا۔ اس معاملہ کو کافی حد تک حل کر لیا گیا ہے۔ ایسا کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔رکن اسمبلی عباداللہ نے بھی شانگلہ میں ایک واقعہ کی نشاندہی کی تھی اس پر بھی کارروائی ہو گی۔ کے پی کے پولیس میں کافی حد تک اصلاحات کر لی گئی ہیں۔ابھی بھی کالی بھیڑیں موجود ہیں۔ ابھی سو فیصد ریفارمز نہیں ہوئیں۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ پشاور پولیس تشدد سمیت کوئٹہ میں طلبا ہر تشدد کی مذمت کرتے ہیں،اس کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں