ماحول کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی یورو فائیو ڈیزل اور تیل استعمال کیا جائے گا، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی یورو فائیو ڈیزل اور تیل استعمال کیا جائے گا، ماحول کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ23 جون کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں یورو۔II …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی یورو فائیو ڈیزل اور تیل استعمال کیا جائے گا، ماحول کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ23 جون کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں یورو۔II کی جگہ ماحول کےلئے بہتر یورو۔V ڈیزل اور تیل استعمال کیا جائے گا۔ یہ پالیسی ترقی یافتہ ممالک میں لاگو ہے اور ہم بھی اسے اختیار کر رہے ہیں کیونکہ ماحول کی حفاظت ہماری بڑی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے حلقہ انتخاب این اے۔ 191 ڈیرہ غازی خان کے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کر رہی ہوں، وہاں پر ترقیاتی کام جاری ہے، اس حوالہ سے اﷲ کا جتنا بھی شکر کروں کم ہے۔

مزید خبریں