اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سکریننگ ہفتہ سے شروع کی جا ئے گی، صرف صحت مند مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے گی، بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بیماری کی حالت میں سفر سے گریز کرنا چاہئے، بیماری کی حالت میں ان کو سفر کی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سکریننگ ہفتہ سے شروع کی جا ئے گی، صرف صحت مند مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے گی، بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بیماری کی حالت میں سفر سے گریز کرنا چاہئے، بیماری کی حالت میں ان کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بیرون ملک روانگی سے قبل ہیلتھ فارم پُر کرنا ہو گا، مسافروں کےلئے ایس او پیز پر عملدرآمد لازم ہو گا، مسافر جس ملک کےلئے فضائی سفر کریں گے انہیں اس ملک کے قوانین پر عمل کرنا ہو گا، اگر متعلقہ ملک کی ضرورت ہو گی تو وہاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران بیرون ملک پھنسے ہوئے 2 لاکھ پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، ہر ہفتہ 270 پروازوں کے ذریعے 40 ہزار سے 50 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، یہ کمرشل آپریشن ہے اور حکومت پورے آپریشن کو مانیٹر کرے گی، خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے مزدوروں کی وطن واپسی میں مدد فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 جون سے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے، وطن واپس آنے والے ہر مسافر کےلئے گھر پر 14 روزہ قرنطینہ لازم قرار دیا گیا ہے، صوبوں نے گھر پر قرنطینہ کرنے والے مسافروں کو مانیٹر اور ٹریک کرنے کا نظام وضع کیا ہے اور مشتبہ مریضوں کو بھی طریقہ کار کے مطابق دیکھ رہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو¿ کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے تجزیہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 97 فیصد کیسز میں وبا مقامی طور پر منتقل ہوئی۔








