وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نجی شعبہ میں پن بجلی منصوبوں کیلئے 2002ءکے بجلی کے پیداواری منصوبوں کی پالیسی کے تحت عملدرآمد کے معاہدوں، حکومت پاکستان کی گارنٹی، بجلی کی خریداری کے معاہدے اور پانی کے استعمال کے معاہدے جیسے نظرثانی شدہ سٹینڈرڈ سکیورٹی پیکیج دستاویزات کی منظوری دےدی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس جمعرات کو یہاں وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نجی شعبہ میں پن بجلی منصوبوں کیلئے 2002ءکے بجلی کے پیداواری منصوبوں کی پالیسی کے تحت عملدرآمد کے معاہدوں، حکومت پاکستان کی گارنٹی، بجلی کی خریداری کے معاہدے اور پانی کے استعمال کے معاہدے جیسے نظرثانی شدہ سٹینڈرڈ سکیورٹی پیکیج دستاویزات کی منظوری دےدی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے دھاگے، سینیٹری ویئر، ایل ای ڈی/ٹی ویز، پیڈ لاک، کمبل، الیکٹروڈز سمیت سمگل ہونے والی اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے یا اس میں کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ ای سی سی نے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی پانچ تجاویز پر بھی غور کیا اور ان کی منظوری دےدی۔ ان تجاویز میں داخلہ ڈویژن کی طرف سے ملازمین سے متعلقہ اخراجات کے 4 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے ملازمین کی تنخواہیں اور الاﺅنس ایڈجسٹ کرنے کیلئے 90 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ، ریونیو ڈویژن کی طرف سے ضروری اخراجات کیلئے 5 کروڑ 27 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ، پاکستان رینجرز کی طرف سے ضروری اخراجات کیلئے 3 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار روپے کی ضمنی گرانٹ اور وفاقی دارالحکومت میں کووڈ۔19 کی روک تھام کیلئے اقدامات سے متعلق اسلام آباد کی انتظامیہ کیلئے ایک کروڑ 85 لاکھ 30 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ شامل ہے۔

مزید خبریں