اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد میں 50 فیصد کمی کا بھارت کا حالیہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے بھارت پر زور دیا …
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد میں 50 فیصد کمی کا بھارت کا حالیہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد میں 50 فیصد کمی کا بھارت کا حالیہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام کو داو¿ پر لگانے کی بجائے اپنے اندرونی اور بیرونی معاملات پر توجہ دے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو مسلسل آگاہ کرتا رہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں علاقائی امن و استحکام کو تیزی سے متاثر کر رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارے سفارت کاروں اور حکام نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کے اندر رہتے ہوئے کام کیا ہے۔ ترجمان نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد میں 50 فیصد کمی کیلئے بہانے کے طور پر بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کیا اور اس کی سخت مذمت کی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالتی قتل کی بھی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے گذشتہ 5 ماہ کے دوران 110 سے زیادہ بےگناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت کو یہ جان لینا چاہئے کہ وہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ کشمیریوں کی ہلاکتوں کا براہ راست ذمہ دار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 6 ماہ میں جنگ بندی کی 1440 خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجہ میں 13 شہادتیں اور 104 بےگناہ شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔








