حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے بجٹ میں عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے، عوامی رائے

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)عوامی حلقوں نے بجٹ 2020-21ءکو عوام دوست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے بجٹ میں عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ”اے پی پی“ کے سروے میں سیکٹر جی سیون ٹو کے رہائشی محمد بشیر احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)عوامی حلقوں نے بجٹ 2020-21ءکو عوام دوست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے بجٹ میں عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ”اے پی پی“ کے سروے میں سیکٹر جی سیون ٹو کے رہائشی محمد بشیر احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل وقت میں عوام کو بجٹ میں ریلیف دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں کو توجہ دی ہے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ آبپارہ مارکیٹ میں تاجر محمد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے جو بجٹ دیا ہے اس میں عوام اور تاجر برادری کے مفاد کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی کوشش ہو گی کہ ریلیف عوام تک پہنچ سکے۔ اسلام آباد کے ایک اور رہائشی محمد امجد نے کہا کہ امید ہے حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کی اور کوشیش بھی جاری رکھے گی۔

مزید خبریں