ترقیاتی منصوبوں پر ٹیکس دینے والوں کے نام کی تختیاں لگا کر عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا خطاب

سیالکوٹ ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ندیم انور قریشی کے ہاتھوں سیال فلائی اوور کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 96 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے سبلائم چوک میں فلائی اوور کا نام سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے منسوب کرکے ترقیاتی منصوبوں پر ٹیکس …

سیالکوٹ ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ندیم انور قریشی کے ہاتھوں سیال فلائی اوور کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 96 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے سبلائم چوک میں فلائی اوور کا نام سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے منسوب کرکے ترقیاتی منصوبوں پر ٹیکس دینے والوں کے نام کی تختیاں لگا کر عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، رہنما پی ٹی آئی عمر ڈار، صاحبزادہ حامد رضا، بانی چیئرمین سیال میاں محمد ریاض، وائس چیئرمین افضل شاہین، سی ای او سیال میجر جنرل (ر) عابد نذیر، صدر ایوان صنعت تجارت ملک اشرف، میڈیا منیجر عبدالشکور مرزا، نعیم اختر، صدر بار ایسوسی ایشن نجم الحسن گیلانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی کریم بخش، سی ای او فیصل شہزاد کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ سالانہ اربوں ڈالر قیمتی زر مبادلہ کماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ائیر پورٹ 80کروڑ روپے سالانہ انکم ٹیکس جمع کروانے والا نجی ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا وجہ سرکاری اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھا ہوا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں مزید ترقیاتی منصوبوں کو ٹاپ ٹیکس دہندگان کے نام سے منسوب کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کورونا مریضوں میں اضافہ کے باعث ہوم آئسولیشن کی پالیسی اپنائی گئی جبکہ شدید متاثرہ افراد کو ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہر جان قیمتی ہے. ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سٹاف کورونا وائرس کے فرنٹ لائن سولجر ہیں جن کی خدمات کا پوری قوم اعتراف کرتی ہے، نظم و ضبط پر کوتاہی نظر انداز نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ہم سب نے ملکر لڑنی ہے۔اس ضمن میں صبر و تحمل سے کام لیں۔

مزید خبریں