اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ ہے ان کی اصلیت اور سیاسی و انسانی گراوٹ۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جس …
یہ ہے ان کی اصلیت اور سیاسی و انسانی گراوٹ، معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ ہے ان کی اصلیت اور سیاسی و انسانی گراوٹ۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر چوہدری فواد کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور وزیراعظم سے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کے حوالہ سے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مخالفت میں آپ پاکستان کی مخالفت تک پہنچ چکے، یہ مافیاز آپ نے بڑی محنت سے پروان چڑھائے اور اب بھی ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں، ان مافیاز کو تو انجام تک پہنچائیں گے، ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔








