وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں نہ صر ف کورونا بلکہ معیشت سمیت مختلف ایشوز پر اظہار خیال کیا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں نہ صر ف کورونا بلکہ معیشت سمیت مختلف ایشوز پر اظہار خیال کیا ہے۔ اپوزیشن قوم کو ایون فیلڈ اور بیرون ملک بنائی گئی جائدادوں سے آگاہ کرے ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں نہ صر ف کورونا بلکہ معیشت سمیت مختلف ایشوز پر اظہار خیال کیا ہے۔ اپوزیشن قوم کو ایون فیلڈ اور بیرون ملک بنائی گئی جائدادوں سے آگاہ کرے ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی باتوں میں حقائق کا کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی حکومت مہلک وباءکورونا سے نمٹنے کے لئے موئثر اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ابتدا میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے ٹیسٹنگ سہولیات میں کمی تھی جسے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ کیا جائے گا ، ملک کے مختلف ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کی تعدا د چھ ہزار اور آٹھ ہزار وینٹی لیٹرز موجودہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف ایسے باتیں کر رہے ہیں جیسے وہ ٹی وی کے پروگرام مذاق رات میں کررہے ہوں ۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن قوم کو اپنی کرپشن سے آگا ہ کرے ایون فیلڈ اور بیرون ملک جائیدادوں سے آگاہ کرے ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ غریبوں کا سوچتے ہی نہیں یہ صرف مراعات یافتہ لوگوں کی بات کرتے ہیں ان کی جائیدادیں اور بچے باہر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکینڈل مواد سے معاشرہ میں بے چینی پھیلتی ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں متعلقہ ادارے اس معاملہ کو نمٹائیں گے۔ انہوںنے کہا سوشل میڈیا میں ہر طرح کے لوگ ہیں ، پیمرا اور سائبر کرائم میں خامیاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور ان کے رہنماﺅں کا کوئی وجود نہیں ہے ۔ملک کے موجودہ حالات مسلم لیگ ن کے دئےے گئے تحفے ہیں جنہوں نے مصنوعی طریقہ سے ڈالر کی قیمت میں کمی کی ہوئی تھی انہوں نے نہ صنعتی ترقی کی اور نہ ہی برآمدات میں اضافہ کیا ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یورپ امریکہ اور چین جیسے ترقی یافتہ ممالک کورونا سے متاثر ہوئے اپوزیشن کہتی تھی کہ پورے ملک میں لاک ڈاﺅن نافذ کردیا جائے ایسی صورتحال سے قوم زیادہ متاثر ہوتی معیشت کو بھی فروغ نہ ملتا۔

مزید خبریں