ملک بھر میں احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے1,16,63000 محنت کش افراد میں 141 ارب 21 کروڑ روپے تقسیم

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) ملک بھر میں احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے1 کروڑ16 لاکھ 63 ہزار سے زیادہ محنت کش افراد میں 141ارب 21کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ افراد میں 2 ارب 39 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ بلوچستان میں 5 لاکھ 99 ہزار سے زیادہ …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) ملک بھر میں احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے1 کروڑ16 لاکھ 63 ہزار سے زیادہ محنت کش افراد میں 141ارب 21کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ افراد میں 2 ارب 39 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ بلوچستان میں 5 لاکھ 99 ہزار سے زیادہ افراد میں 7 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔گلگت بلتستان میں 85 ہزار سے زیادہ افراد میں 1 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔اسلام آباد میں 62 ہزار سے زیادہ افراد میں 75 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 20لاکھ 95 ہزار سے زیادہ افراد میں 25 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ پنجاب میں 50 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ افراد میں 61 ارب 4 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں 35 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد میں 43 ارب 26 کروڑ روپے سے زیادہ امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

مزید خبریں