اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اس ضمن میں مجوزہ قانون سازی کا عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور زندگی کے ہر شعبے میں یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں پاکستان تحریک …
وزیر اعظم عمران خان کی تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اقلیتی برادری کے ممبران قومی اسمبلی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اس ضمن میں مجوزہ قانون سازی کا عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور زندگی کے ہر شعبے میں یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اقلیتی برادری کے ممبران قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے ممبران میں جے پرکاش، شنیلہ رتھ، لعل چند، رمیش کمار، جمشید تھامس شامل تھے ۔ اس موقع پر وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری اور پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر بھ موجود تھے۔ اقلیتی ممبران نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں، خصوصاً اقلیتی برادری سے متعلقہ امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں جو کردار ادا کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور زندگی کے ہر شعبے میں یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے- ہم سب نے اپنی صفوں میں اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔ وزیر اعظم وزیراعظم عمران خان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اس ضمن میں مجوزہ قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈذ جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔








