اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ورچوئل یونیورسٹی کی رسائی بڑھانے اور گلوبل مارکیٹنگ کےلئے پانچ سالہ منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباکے پیش نظر ورچوئل یونیورسٹی جدید انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے بہتر استعمال کے ذریعے تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ایوان …
صدر مملکت کا ایوان صدر میں ورچوئل یونیورسٹی کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ورچوئل یونیورسٹی کی رسائی بڑھانے اور گلوبل مارکیٹنگ کےلئے پانچ سالہ منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباکے پیش نظر ورچوئل یونیورسٹی جدید انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے بہتر استعمال کے ذریعے تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں ورچوئل یونیورسٹی کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی، صدر کے سیکرٹری طارق نجیب نجمی، ورچوئل یونیورسٹی کے قائمقام ریکٹر نعیم طارق اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔ قائمقام ریکٹر نے صدر مملکت کو ملک میں تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ورچوئل یونیورسٹی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک بھر میں طلباءکو سستی تعلیم فراہم کر رہی ہے۔صدر مملکت نے یونیورسٹی کے تعلیم کے فروغ کےلئے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر فاصلاتی تعلیم کی بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ای لرننگ یونیورسٹیوں کےلئے بے پنا مواقع پیدا ہوئے ہیں جن سے استفادہ کرنے کے لئے ورچوئل یونیورسٹی کی انتظامیہ اقدامات کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی حکمت عملی کے ذریعے اعلیٰ تعلیم تک رسائی بڑھائی جائے تاکہ پاکستان تعلیم کے شعبہ میں آگے بڑھ سکے۔








