راولپنڈی۔ 26 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ۔ انھوں نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر پر 100 فیصد عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ خود کش حملے کچھ نہیں بگاڑ سکے لیکن کورونا وائرس نے ’تیا پانچا“ کر دیاہے، 20 کلو وزن بیماری کے خوف سے کم ہوا …
وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد گھر منتقل ہو گئے ، کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر پر 100 فیصد عمل کرنے کی اپیل

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 26 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ۔ انھوں نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر پر 100 فیصد عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ خود کش حملے کچھ نہیں بگاڑ سکے لیکن کورونا وائرس نے ’تیا پانچا“ کر دیاہے، 20 کلو وزن بیماری کے خوف سے کم ہوا ہے، 8 جون کو کورونا وائرس پازیٹو آنے پر شیخ رشید احمد ”سیلف کورنٹین“ ہو گئے اور بعد ازاں طبعیت خراب ہونے پر راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ جمعہ کو کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے اور ہر طرح کی ٹیسٹ رپورٹ کلیئر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ وفاقی وپارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق نے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو گھر منتقل کر دیا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 21 دن میری زندگی کے مشکل ترین دن تھے، مجھے نئی زندگی ملی، اب ایک بدلا ہوا شیخ رشید نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کورونا وائرس سے احتیاط نہیں کر رہے، وہ میری حالت سے عبرت حاصل کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں رہتے ہوئے سب اپنوں اور پرائے لوگوں کی پہچان ہو چکی ہے۔








