وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمودکی انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں تعلیمی مسائل پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر نے آن لائن کلاسز کے مسئلے پر وفد کو آگاہ کیا کہ وزارت تعلیم انٹرنیٹ سروسز کی رسائی اور سپیڈ بڑھانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں تعلیمی مسائل پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر نے آن لائن کلاسز کے مسئلے پر وفد کو آگاہ کیا کہ وزارت تعلیم انٹرنیٹ سروسز کی رسائی اور سپیڈ بڑھانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین احمد وانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ٹیلی سکولز سے 8 ملین طلبہ استفادہ کر رہے ہیں۔ جبکہ جولائی میں ریڈیو سکولز اور ای۔تعلیم پورٹل کو متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیرتعلیم نے کہا ہمیں جس وبا کا سامنا ہے وہ تاریخ میں اپنی مثال نہیں رکھتی جس سے تمام شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوئے ہیں تاہم تعلیمی سرگرمیوں کوہر صورت میں جاری رکھنے کے لیے کوئی کسرنہیں چھوڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ این سی سی کے فیصلوں کے مطابق طلبہ کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں میٹرک جبکہ تیسرے ہفتے میں انٹرمیڈیٹ کے سٹوڈنٹس کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا اور دیگر صوبے بھی این سی سی کے فیصلوں کے مطابق نتائج کا اعلان کریں گے اس سلسلے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ آئی ایس ایف کے وفد نے وفاقی وزیر سے کہا آن لائن لیکچرز کو یو ٹیوب پر بھی اپلوڈ کیا جائے تاکہ جن علاقوں میں انٹرنیٹ نہیں یا اس کی فوری سہولت نہیں وہ بعد میں اس سے استفادہ کر سکیں جس پر وفاقی وزیر نے اتفاق کیا اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

مزید خبریں