راولپنڈی۔ 26 جون (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیالوجی اینڈ امیجنگ (اے ایف آئی آر آئی) میں پوسیٹرون ایمیشن ٹیموگرافی (پی ای ٹی۔ سی ٹی) اور بی پلین انجیوگرافی سسٹم کا جمعہ کو باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ …
آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے پوسیٹرون ایمیشن ٹیموگرافی اور بی پلین انجیوگرافی سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 26 جون (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیالوجی اینڈ امیجنگ (اے ایف آئی آر آئی) میں پوسیٹرون ایمیشن ٹیموگرافی (پی ای ٹی۔ سی ٹی) اور بی پلین انجیوگرافی سسٹم کا جمعہ کو باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیالوجی اینڈ امیجنگ (اے ایف آئی آر آئی) پاکستان کے عوام کو میڈیکل کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولت فراہم کر رہا ہے۔ پورے ملک میں طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور پیشہ وارانہ مہارت اور متاثر کن قیادت کے ساتھ قوم کی بہترین خدمت پر مامور ہے۔ قبل ازیں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ کی آمد پر ایڈجوئینٹ جنرل، لیفٹیننٹ جنرل عامر محمود اور سرجن جنرل آف پاک آرمی لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان نے استقبال کیا۔








