آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا ایذا رسانی کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں کانفرنس کے نام ویڈیو پیغام

285
بھارت کے ظلم و جبر کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام حق خودارادیت کی تحریک جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں، سردار مسعود خان
بھارت کے ظلم و جبر کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام حق خودارادیت کی تحریک جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں، سردار مسعود خان

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ اور دنیا کی مہذب اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ا یذا رسانی اور بدترین ریاستی تشدد کے شکار عوام کو ظلم، نا انصافی اور بربریت سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہو ئے غلامی اور استعماریت پر استوار نظام کو زمیں بوس کرنے میں کشمیریوں کی مدد کریں۔ ایذا رسانی کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس کے اس بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں کہ انسانوں کو ایذا پہنچانے والوں کو اپنے جرائم سے بچ نکلنے کا کوئی موقع نہیں ملنا چاہیے۔ اور وہ نظام جو ا ایذارسانی کا سبب بنتا ہے اور سہولت فراہم کرتا ا±سے ہر صورت ختم یا تبدیل کیاجانا چاہیے۔ ا±نہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس بیان کی حمایت کرتے ہوئے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ سیکرٹری جنرل جب دنیا میں ٹارچر کے شکار لوگوں کی بات کرتے ہیں تو وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو ہر گز نظر انداز نہ کریں جہاں لاکھوں انسان بدترین غیر انسانی مظالم اور ریاستی مشینری کے ہاتھوں ذہنی اور جسمانی ا یزارسانی سے دو چار ہیں۔ ا±نہوں نے کہا کہ ایذا رسانی بین الاقوامی قانون کے تحت ایک غیر قانونی عمل ہے جس کی تمام مذاہب میں ممانعت ہے لیکن یہ عمل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی قابض فوج ہر روز براہ راست دہراتی ہے۔ ا±نہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر دو بار قبضہ کر کے اور ریاست کے 14 ملین لوگوں کی مرضی و منشا کے خلاف اسے دو حصوں میں تقسیم کر کے برا ہ راست نئی دہلی کے ماتحت کر دیا ہے اور اس طرح ریاست کے لاکھوں لوگوں کو شدید ا یذیت اور کرب سے دو چار کر دیا ہے۔ اس وقت جبکہ دنیا ا یذا رسانی کے شکار افراد کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منا رہی ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نوجوانوں کاپیچھا کر کے ا±نہیں بے رحمی سے قتل کر رہی ہے، مظالم کے خلاف پر امن مظاہرہ کرنے والوں کی آنکھوں کا نشانہ لے کر ا±نہیں بینائی سے محروم کر رہی ہے اور خواتین کے خلاف جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔