گلگت بلتستان ۔ 27 جون (اے پی پی)گلگت بلتستان (جی بی) قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 18 اگست 2020 کو ہونگے۔ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی بی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے 18 اگست کی "پول ڈے" کے طور پر منظوری دے دی۔جی بی قانون ساز اسمبلی اپنی مدت پوری ہونے کے بعد 24 …
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 18 اگست 2020 کو ہونگے‘ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دے دی

مزید خبریں
گلگت بلتستان ۔ 27 جون (اے پی پی)گلگت بلتستان (جی بی) قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 18 اگست 2020 کو ہونگے۔ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی بی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے 18 اگست کی "پول ڈے” کے طور پر منظوری دے دی۔جی بی قانون ساز اسمبلی اپنی مدت پوری ہونے کے بعد 24 جون کو تحلیل ہو چکی ہے اور عام انتخابات اس تاریخ سے 60 دن کے اندر ہونا ضروری ہیں۔اسلام آباد ،گلگت بلتستان الیکشن کمیشن جی بی اسمبلی کے 24 حلقوں میں انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہے۔







