پاکستان نے بھارتی حکام کی جانب سے 25000بھارتی شہریوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دینے کو یکسر مسترد کردیا ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی حکام کی جانب سے 25000 بھارتی شہریوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دینے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔جموں و کشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفکیٹ (ضابطہ اخلاق) ، 2020" کے تحت بھارتی سرکاری حکام سمیت غیر کشمیریوں کو جاری کردہ سرٹیفکیٹ غیر قانونی ، جعلی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں ،بین الاقوامی قوانین …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی حکام کی جانب سے 25000 بھارتی شہریوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دینے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔جموں و کشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفکیٹ (ضابطہ اخلاق) ، 2020″ کے تحت بھارتی سرکاری حکام سمیت غیر کشمیریوں کو جاری کردہ سرٹیفکیٹ غیر قانونی ، جعلی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں ،بین الاقوامی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی سرا سرخلاف ورزی ہے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکام کی جانب سے پچیس ہزار سے زائد بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے سرٹیفیکٹ دینے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے متنازعہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے روکنے کیلئے فوری مداخلت کریں جہاں بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ غیر کشمیریوں کو جاری کردہ تمام ڈومیسائل فوری طور پر منسوخ کرے اور بھارت کو متعلقہ یو این ایس سی کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے۔ ترجمان نے کہاکہ تازہ ترین اقدام پاکستان کے اس موقف کا واضح ثبوت ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کیا جائے اور کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین میں اقلیت میں تبدیل کیا جائے،جو آر ایس ایس-بی جے پی کے "ہندوتوا” ایجنڈے کا دیرینہ حصہ رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرکے بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے متعلقہ قراردادوں کے مطابق اقوام متحدہ کے زیراہتمام ایک آزاد اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے استعمال سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ مسلسل پابندیوں ، فوجی کریک ڈاو¿ن ، ماورائے عدالت قتل ، نظربندیاں ، اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مزید مستقل کر سکتا ہے اور نہ ہی غیور کشمیری عوام کے حوصلوں کو کمزور کر سکتا ہے۔

مزید خبریں