قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ سمیت چار وزارتوں کے 2 کھرب71 ارب 19 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد کے 24مطالبات زر کی منظوری دےدی

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) قومی اسمبلی نے ہفتہ کو وزارت داخلہ سمیت چار وزارتوں کے 2 کھرب71 ارب 19 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد کے 24مطالبات زر کی منظوری دے دی جبکہ اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کر دیں۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر حماد اظہرنے وزارت صنعت و پیداوار کے 5 مطالبات زر پیش کئے جس پر اپوزیشن کی جانب …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) قومی اسمبلی نے ہفتہ کو وزارت داخلہ سمیت چار وزارتوں کے 2 کھرب71 ارب 19 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد کے 24مطالبات زر کی منظوری دے دی جبکہ اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کر دیں۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر حماد اظہرنے وزارت صنعت و پیداوار کے 5 مطالبات زر پیش کئے جس پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحریکیں پیش کی گئیں جس کی وفاقی وزیر نے مخالفت کی۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن ارکان نے وزارت صنعت و پیداوار کی کارکردگی کو تنقید کانشانہ بنایا جبکہ حماد اظہر نے اپوزیشن کی تنقید کومسترد کردیا۔ بعدازاں ایوان نے اپوزیشن کی کٹوتی کی تحریکیں مسترد کرتے ہوئے18 ارب 41 کروڑ 54 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے 5 مطالبات زر کی منظوری دے دی۔بعدازاں حماد اظہر نے داخلہ ڈویژن کے 11 مطالبات زر پیش کئے ان پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحریکیں پیش کی گئیں۔تاہم ایوان نے کثرت رائے سے یہ تحاریک مسترد کرتے داخلہ ڈوبژن کیلئے ایک کھرب،87 ارب،20 کروڑ،6 لاکھ،35 ہزارروپے سے زائد مالیت کے 11 مطالبات زرکی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے 4 مطالبات زر پیش کئے ان پراپوزیشن نے کٹوتی کی تحریکیں پیش کیں۔ایوان نے اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے 24 ارب 87 کروڑ97 لاکھ روپے سے زائد کے 4 مطالبات زر کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزارت قومی صحت وخدمات کے 4 مطالبات زر ایوان میں پیش کئے جس پر اپوزیشن نے کٹوتی کی تحریکیں پیش کیں۔ایوان نے کثرت رائے سے ان تحریکوں کو مسترد کرتے ہوئے ان مطالبات زر کی منظوری دے دی۔

مزید خبریں