اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت نے سندھ کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور صحت کے بنیادی مراکز کے لیے آئندہ مالی سال 2020-21ءکے تحت کابینہ ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لیے 3565.684 ملین روپے مختص کیے ہیں۔کابینہ ڈویژن کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں وزیراعظم ڈویلپمنٹ پروگرام کے نئے منصوبوں کے لیے …
وزیراعظم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور صحت کے بنیادی مراکز کے لیے مالی سال 2020-21ءکے تحت کابینہ ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لیے 3565.684 ملین روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت نے سندھ کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور صحت کے بنیادی مراکز کے لیے آئندہ مالی سال 2020-21ءکے تحت کابینہ ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لیے 3565.684 ملین روپے مختص کیے ہیں۔کابینہ ڈویژن کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں وزیراعظم ڈویلپمنٹ پروگرام کے نئے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں ان منصوبوں میں شہید بےنظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر کے مختلف منصوبوں کے لیے آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 1886.243 ملین کے نئے منصوبے کے فنڈز مختص کیے ہیں جبکہ حیدرآباد اور میر پور خاص ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1373.441 ملین روپے مختص کیے ہیں اور اسی طرح سندھ کے مختلف اضلاع میں صحت کے بنیادی مراکز کے لیے 306 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ وزیراعظم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 3565.684 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔







