پشاور ۔ 28 جون (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 398نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 8مزید افراد اس وائرس سے انتقال کر گئے ہیں ، صوبائی محکمہ صحت کی اتوار کے روز کی رپورٹ کے مطابق ، خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی کل تعداد25778ہو گئی ہے جبکہ اموات کی کل تعداد922ہو گئی ہے ،محکمہ صحت کے مطابق12348مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق …
خیبر پختونخوا میں398نئے کورونا کیسز اور 8اموات رپورٹ

مزید خبریں
پشاور ۔ 28 جون (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 398نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 8مزید افراد اس وائرس سے انتقال کر گئے ہیں ، صوبائی محکمہ صحت کی اتوار کے روز کی رپورٹ کے مطابق ، خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی کل تعداد25778ہو گئی ہے جبکہ اموات کی کل تعداد922ہو گئی ہے ،محکمہ صحت کے مطابق12348مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور بدستور اموات اور کیسز کے لحاظ سے صوبے میں سر فہرست ہے جہاں 24گھنٹے کے دوران مزید 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد پشاور میں کورونا سے اموات کی تعداد445ہوگئی ہے جبکہ 96نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پشاور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد8923ہو گئی ہے۔







