اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں پورے ملک میں عام صارف کو 70 روپے فی کلو چینی فراہم کرنا تھی۔ یوٹیلٹی سٹور کا یہ خط حاضر ہے جس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن سے کہا گیا کہ وہ 63 روپے فی کلو چینی ایکس فیکٹری …
شوگر مل ایسوسی ایشن نے یوٹیلٹی سٹور کو 15 جون کو لکھے گئے خط میں 60 ہزار ٹن چینی 10 دن میں خریدنے کو کہا جو پیپرا رولز کے تحت ممکن نہیں تھا، ڈاکٹر شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں پورے ملک میں عام صارف کو 70 روپے فی کلو چینی فراہم کرنا تھی۔ یوٹیلٹی سٹور کا یہ خط حاضر ہے جس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن سے کہا گیا کہ وہ 63 روپے فی کلو چینی ایکس فیکٹری ریٹ پر فراہم کریں تا کہ کرایہ شامل کر کے 70 روپے فی کلو پر فروخت کی جا سکے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور کی جانب سے لکھے گئے اس خط کا کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہی حقیقت ہے باقی سب کہانی ہے انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور کو 15 جون کو شوگر مل ایسوسی ایشن نے خط لکھا تھا کہ 60 ہزار ٹن چینی آپ 25 جون تک اٹھا لیں یو ایس سی کو صرف 10 دن دیئے گئے۔ یہ سب کو پتہ تھا کہ یہ ناممکن ہے کیوں کہ یوٹیلٹی سٹور کو پیپرا رولز کہ تحت چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر کرنا لازمی ہوتا ہے جس کیلئے قانونی طور پر15 دن کم از کم درکار ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ یہ جو مہنگی چینی کی خریدنے کی بات ہو رہی ہے یہ اپریل اور مئی کا ٹینڈر جو پہلے سے ہی ایوارڈ کیا ہوا ہے یعنی سودا ہوا ہے، اس کی ایکس فیکٹری قیمت 74 روپے ہے اور 4 روپے ٹیکس ہے 80 روپے فی کلو میں پڑتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اتمام حجت کیلئے 15 جون کو سوچ سمجھ کر یہ خط لکھا کہ 10 دن میں یہ چینی نہیں خریدی نہیں جا سکتی۔







