مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت پر عالمی ضمیر آخر کب جاگے گا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی ہے، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت پر عالمی ضمیر آخر کب جاگے گا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نانا کی لاش کے قریب بیٹھا نواسا انسانیت اور انصاف کے علمبرداروں کیلئے …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت پر عالمی ضمیر آخر کب جاگے گا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نانا کی لاش کے قریب بیٹھا نواسا انسانیت اور انصاف کے علمبرداروں کیلئے بڑا سوالیہ نشان ہے، ایسا واقعہ مغرب میں پیش آیا ہوتا تو پوری دنیا میں اس کے اثرات محسوس کئے جاتے، معاشی اور ذاتی مفادات کیلئے عالمی بے حسی افسوسناک ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دنیا کو بھارتی درندگی اور سفاکیت کو روکنا ہو گا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کا بے دریغ قتل عام کر رہا ہے۔

مزید خبریں