اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 23 لاکھ 6 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے، کل 148 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ آزاد جموں …
اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 23 لاکھ 6 ہزار محنت کش افراد میں 148 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے،معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 23 لاکھ 6 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے، کل 148 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں 2 لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 46 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ بلوچستان میں 7 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم 6 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں 87 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 7 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ اسلام آباد میں 64 ہزار سے زائد افراد میں 78 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ خیبر پختو نخوا میں 25 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم 21 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی ہے۔ پنجاب میں 54 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں 66 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ سندھ میں 37 لاکھ10 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔








