مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس نیویارک کے علاقہ مین ہیٹن میں پی آئی اے کے ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کو بنیادی طورپرآفس ٹاور اور ریٹیل یا مشترکہ ملکیت کے طور پر استعمال اور ڈویلپ کرنے کی تجویز کو آگے بڑھانے کیلئے مالیاتی مشیرکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے نیویارک کے علاقہ مین ہیٹن میںقومی فضائی ائیرلائنز پی آئی اے کی ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کو بنیادی طورپرآفس ٹاوراور ریٹیل یا مشترکہ ملکیت کے طورپر بہتر طور پر استعمال اور ڈویلپ کرنے کی تجویز کو آگے بڑھانے کیلئے مالیاتی مشیرکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس جمرات کویہاں وزیراعظم کے مشیربرائے …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے نیویارک کے علاقہ مین ہیٹن میںقومی فضائی ائیرلائنز پی آئی اے کی ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کو بنیادی طورپرآفس ٹاوراور ریٹیل یا مشترکہ ملکیت کے طورپر بہتر طور پر استعمال اور ڈویلپ کرنے کی تجویز کو آگے بڑھانے کیلئے مالیاتی مشیرکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس جمرات کویہاں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقدہوا، اجلاس میں نیویارک کے علاقہ مین ہیٹن میںقومی فضائی ائیرلائنز پی آئی اے کی ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے ایک نکاتی ایجنڈا کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی درخواست پر وزیر نجکاری کی چئیرمین شپ میں قائم روزویلٹ ٹاسک فورم کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا، یہ ٹاسک فورس روزویلٹ ہوٹل کولیز پر دینے کے ضمن میں جائنٹ وینچر پراجیکٹ کیلئے حدودوقیود کے تعین کیلئے قائم کی گئی تھی۔کمیٹی نے جولائی 2019 کے میسرز ڈی لوائیٹ کی رپورٹ ، جس میں روزیلٹ ہوٹل پراپرٹی کو جائنٹ وینچر کے تحت بنیادی طورپرآفس ٹاوراورریٹیل یا مشترکہ ملکیت کے طورپر بہتر طورپراستعمال اور ڈولپ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، کی روشنی میں معاملات شروع کرنے کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ میسرز ڈی لوائیٹ ہوٹل کی ٹرانزیکشن کیلئے سٹڈی کو اگلے چارہفتوں میں اپ ڈیٹ کرے اوران کی تفصیلات سے کمیٹی کاآگاہ کیا جائے۔

مزید خبریں