کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا 99 سال کا سیاسی سفر پوری دنیا کیلئے ایک مشعل راہ ہے ، عالمی برادری کو چین کی معاشی ترقی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا 99 سال کا سیاسی سفر پوری دنیا کیلئے ایک مشعل راہ ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی طرف سے اٹھائے گئے جامع اور مؤثر اقدامات کی بدولت چین میں غربت کے خاتمہ میں نمایاں مدد ملی ہے …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا 99 سال کا سیاسی سفر پوری دنیا کیلئے ایک مشعل راہ ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی طرف سے اٹھائے گئے جامع اور مؤثر اقدامات کی بدولت چین میں غربت کے خاتمہ میں نمایاں مدد ملی ہے جس کو عالمی برادری نے بے حد سراہا ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ چین معاشی طور پر ایک مضبوط ملک ہے جبکہ عالمی برادری کو چین کی معاشی ترقی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بھی ملک بھر میں غربت کے خاتمہ کیلئے چینی کمیونسٹ پارٹی کے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہمشند ہے تاکہ ملک بھرمیں غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

مزید خبریں