اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی ڈی سی کو بند نہیں کررہے بلکہ اس کی عالمی معیار کے مطابق تنظیم نو کی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کیا۔زلفی بخاری نے کہا کہ ہم پی ٹی ڈی سی کی عالمی بہترین طریقوں کے مطابق …
پی ٹی ڈی سی کی عالمی معیار کے مطابق تنظیم نوجاری،وسائل کی بد انتظامی و سیاسی تقرریوں سے ادارہ نقصان میں جارہا تھا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی ڈی سی کو بند نہیں کررہے بلکہ اس کی عالمی معیار کے مطابق تنظیم نو کی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کیا۔زلفی بخاری نے کہا کہ ہم پی ٹی ڈی سی کی عالمی بہترین طریقوں کے مطابق تنظیم نو کی جانب بڑھ رہے ہیں ، یہ کرنا اس لیے ضروری تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ وسائل کی بد انتظامی اور سیاسی تقرریوں کی وجہ سے یہ ادارہ مستقل نقصان میں جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ادارہ وفاقی سطح پر نیشنل ٹوورازم کوآرڈینیشن بورڈ کے تحت کام کرے گا ، اس حوالے سے ماہرین کی مشاورت سے نیا ڈھانچہ تجویز کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ہنگامہ کرنیوالوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اب ضرورت نہیں کیونکہ پاکستا ن ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آخر کار بہتر افرادی قوت اور بہتر پالیسی سازی کے ساتھ ایک مئوثر تنظیم بننے کی راہ پر گامزن ہے۔








