وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر کا این سی او سی کے پلیٹ فارم سے عزم اور ہمت کے 100 ایام کے حوالے سے خصوصی پیغام

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر ( این سی او سی) کے پہلے 100 روز میں وفاقی اور وفاقی اکائیوں کے مابین مثالی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 100دنوں کے دوران این سی او سی کے 98 اجلاس منعقد ہوئے جن میں کورونا وائرس کی وبا کے عدم پھیلائو، ایس …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر ( این سی او سی) کے پہلے 100 روز میں وفاقی اور وفاقی اکائیوں کے مابین مثالی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 100دنوں کے دوران این سی او سی کے 98 اجلاس منعقد ہوئے جن میں کورونا وائرس کی وبا کے عدم پھیلائو، ایس او پیز کی تیاری اور عملدرآمد ،آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے تجاویز اور فیصلہ سازی میں این سی او سی کا اہم کردار رہا، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں مربوط قومی حکمت کے تحت قومی رابطہ کمیٹی ( این سی سی ) اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ این سی او سی کے پلیٹ فارم سے عزم اور ہمت کے 100دنوں کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آج سے چند ماہ پہلے پاکستان میں کورونا کا مرض پہنچا، مربوط قومی حکمت کے تحت قومی رابطہ کمیٹی ( این سی سی ) اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی سی ) کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے سربراہ وزیراعظم عمران خان ہیں جبکہ تمام صوبائی وزراء اعلی اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم ارکان ہیں ۔ قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) نے فیصلہ کیا کہ آپریشنل سطح پر مربوط تعاون کے لئے وفاق اور تمام وفاقی اکائیوں کے ساتھ ملکر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر(این سی او سی) کا قیام عمل میں لایا جائے ،آج این سی او سی کے100دن مکمل ہوچکے ہیں ۔ ہر روز این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوتا رہا جس میں صوبائی قیادت اور ادارے مل کر کورونا وائرس کے عدم پھیلائو اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اتفاق رائے سے فیصلے ہوئے ہیں ۔ تمام پہلوئوں کا مقابلہ معاشی یا صحت کے مضمرات کے ساتھ ڈیل ، سرحدوں سے آمدورفت، ادویات کی تیاری ،آلات حوالے سے امور زیر بحث لایا جاتا ہے ، 100دنوں میں 98 دن اجلاس ہوئے ہیں، پوری قوم نے کورونا وائرس کا باقی قوموں سے بہتر مقابلہ کیا ہے ، اس میں مربوط حکمت عملی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔