لاہور۔3 جولائی (اے پی پی )گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر وارڈن سمیت 9جیل اہلکار معطل، مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا-وزیراعلیٰ عثمان نے جیلوں میں فوری طو رپر شکایات بکس رکھوانے کی ہدایت کی ہے اور محکمہ جیل خانہ جات کے کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کی فہرستیں بنانے کاحکم بھی دیا-انہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپیشل برانچ …
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اوردیگر حکام کی شرکت

مزید خبریں
لاہور۔3 جولائی (اے پی پی )گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر وارڈن سمیت 9جیل اہلکار معطل، مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا-وزیراعلیٰ عثمان نے جیلوں میں فوری طو رپر شکایات بکس رکھوانے کی ہدایت کی ہے اور محکمہ جیل خانہ جات کے کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کی فہرستیں بنانے کاحکم بھی دیا-انہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپیشل برانچ کو جیل کے اندر جا کرحالات کا جائزہ لینے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ جیلوں میں ظلم و زیادتی کرنے والوں کو نشانہ عبرت بنا دیں گے-بے بس اور بے کس قیدیوں پر ظلم کرنے والوں کو دنیامیں اور آخرت میں بھی حساب دینا ہوگا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ کینٹین میں اوور چارجنگ پر متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج ہوگا-ظلم کرنے والے کو اسی جیل میں بند کردیں گے-سپیشل برانچ کے کرپٹ عناصراپنا رویہ بدلیں-خود جا کر جیلوں میں حالات کا جائزہ لوں گا اور موقع پر احکامات جاری کروں گا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ کرپشن کرنے والے ڈاکوﺅں کی مانند بے بس لوگوں کو لوٹتے ہیں- جیلوںمیں نظم وضبط کو یقینی بنایا جائے ، تشدد ہر گز برداشت نہیں -اہل خانہ کی طرف سے قیدیوں کو اشیاءضروریہ کی فراہمی کا فول پروف طریقہ کار وضع کیاجائے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہر ریجن میں قیدیوں کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی- انہوںنے کہاکہ قیدیوں کو جیل کینٹین پر ہر چیز مارکیٹ ریٹ پر مہیا کی جائے-72سال میں پہلی مرتبہ جیل اصلاحات پر توجہ دی گئی- قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پریزن ایکٹ لایا گیا-جیل میں بے چینی اورہنگامہ آرائی کے بارے میں پیشگی رپورٹ نہ دینے پر کارروائی ہوگی-صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی-








